پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے 10خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا: وفاقی وزیر داخلہ

Oct 25, 2024 | 17:18

ویب ڈیسک

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میانوالی کے علاقے میں 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر میانوالی پولیس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی پی او میانوالی اختر فاروق اور پولیس ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے 10خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ میانوالی پولیس کی ٹیم نے جرات کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا. پنجاب پولیس کے کمانڈر آئی جی عثمان انور اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ میانوالی پولیس کے کارنامے پر قوم کو فخر ہے.پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں. 10 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔

مزیدخبریں