ڈی آئی خان: ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، 10 جوان شہید

فتنہ الخوارج  کے دہشتگردوں کے ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں  نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خوارج  دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے۔شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے  خوارج دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا۔شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔شہداء میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف،  لانس نائیک سعید الرحمان، سپاہی اخونزادہ،سپاہی حضرت اللہ ،سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب  شامل ہیں۔ زخمی ایف سی اہلکارنائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب کو علاج کے لیے سی ایم ایچ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایف سی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ایف سی  دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پر عزم ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن