اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے سنگاپور کے ساتھ مضبوط اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعاون پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات استوار کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کامن ویلتھ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنا سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران پاکستان اور سنگاپور کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں پاک سنگاپور وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون اور ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور بھی دیا اور باہمی مفاد پر مبنی امور کے حوالے سے رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔