سعودی وزیرِ خارجہ اور فلسطینی صدر کی ملاقات

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فلسطینی صدر محمود عباس نے ملاقات کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہونے والے اثرات اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات برکس سمٹ کے موقع پر ہوئی

ای پیپر دی نیشن