غزہ میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، 48 گھنٹوں میں 13 مارے گئے

Oct 25, 2024 | 20:30

ویب ڈیسک

غزہ میں اسرائیلی فوج نے اپنے 3 فوجیوں کے ہلاکتوں کی تصدیق کردی، پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 13 ہوگئی۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں کارروائی کے دوران 196ویں بٹالین کے ٹینک کمانڈرز کورس، 460ویں بریگیڈ کے تین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں 22 سالہ کیپٹن باراک 21 سالہ سارجنٹ ایدو بن زوی اور سارجنٹ ہلیل اووادیا شامل ہے.حکام کے مطابق یہ فوجی محاصرہ زدہ علاقے کے شمالی حصے میں ہلاک ہوئے، اور ان کے خاندانوں کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

ان ہلاکتوں کے بعد شمال اور جنوب میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل اس علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کر رہا ہے، جہاں تقریباً 3 ہفتوں سے محاصرہ جاری ہے، اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 42,847 افراد شہید اور1 لاکھ 544 زخمی ہوگئے ہیں

مزیدخبریں