لکی مروت:19 سالہ کیڈٹ خوارج کا مسجد پر حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید

Oct 25, 2024 | 23:24

ویب ڈیسک

لکی مروت میں خوارج نے نماز مغرب کے دوران مسجد پر حملہ کیا جسے کیڈٹ عارف اللہ نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ناکام بنا دیا اور شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیڈٹ عارف اللہ نےبہادری سےلڑتےہوئےکئی نمازیوں کی جانیں بچائیں.نمازیوں پرحملہ کرنےکابزدلانہ فعل خوارج کےحقیقی نظریےکاعکاس ہے۔کیڈٹ کابہادرانہ عمل دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئےفورسزکےعزم کاثبوت ہے،ایسی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں۔19سالہ کیڈٹ عارف اللہ شہید آبائی شہرلکی مروت چھٹی پرآئےہوئےتھے.کیڈٹ عارف اللہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیرتربیت تھے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارج کی لکی مروت میں مسجد پر فائرنگ کی مذمت کی. انہوں نے شہید کیڈٹ عارف اللہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مسجد پر حملہ کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،کیڈٹ عارف اللہ نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا.کیڈٹ عارف اللہ نےبہادری سےمقابلہ کرتے ہوئے نمازیوں کی جانیں بچائیں۔بہادر کیڈٹ عارف اللہ شہید کو قوم سلام پیش کرتی ہے.شہید کیڈٹ عارف اللہ کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی لکی مروت میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی .انہوں نے جامِ شہادت نوش کرنے والے پی ایم اے کیڈٹ عارف اللّٰہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب عبادت گاہوں اور مساجد پر حملے کی اجازت نہیں دیتا،عبادت گاہوں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور غیر اسلامی فعل ہے.انہوں نے شہید کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیر اعظم نے بھی لکی مروت میں خوارج سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید کیڈٹ عارف اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے شہید کیڈٹ عارف اللہ کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کیڈٹ عارف اللہ شہید نے بزدل دشمنوں کےحملے کو ناکام بنا کر جرات و بہادری کی مثال قائم کی.چھٹی پر آئے زیرتربیت کیڈٹ سے گوارہ نہ ہوا کہ معصوم شہری دہشتگردی کا نشانہ بنیں۔پاک فوج کے اس جذبہ حب الوطنی اور مٹی سے عہدوفاء کی مثال ڈھونڈنے سے نہیں ملتی،کیڈٹ عارف اللہ شہید کی فرض شناسی اور لگن نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے،کیڈٹ عارف اللہ شہید اور ان کے اہلِ خانہ مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہیں۔قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی،دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے.پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں