لاہور (کلچرل رپورٹر) ٹی وی ڈراموں کے رائٹر اور ڈائریکٹر فاروق مینگل اور اداکارہ نور کی طرف سے شادی کے متضاد دعوے کئے جا رہے ہیں۔ فاروق مینگل نے کہا ہے کہ اداکارہ نور سے میری علیحدگی نہیں ہوئی، وہ اب بھی میری بیوی ہیں اور ہم اکٹھے ہی رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نور سے میرے کوئی اختلافات نہیں۔ ادھر اداکارہ نور نے کہا ہے کہ فاروق مینگل کے ساتھ میری شادی نہیں ہوئی تو علیحدگی کیسی! انہوں نے کہا کہ ابھی تو میری وکرم کے ساتھ علیحدگی مکمل نہیں ہو سکی۔ میں شادی کے اوپر شادی کیسے کر سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وکرم سے علیحدگی کا کیس دبئی کی عدالت میں چل رہا ہے۔