وہاب ریاض کا میچ فکسر قرار دینے پرجوناتھن ٹروٹ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اُبھرتے ہوئے فاسٹ با¶لر وہاب ریاض نے انگلش کھلاڑی جوناتھن ٹروٹ کی طرف سے انہیں میچ فکسر قرار دینے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں وہاب ریاض نے گذشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ اور لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی سے بھی تفصیلی ملاقات کی جس میں واقعہ کے تمام پہلو¶ں کے متعلق انہیں آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے لیگل ایڈوائزر کو گرین سگنل دیدیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن