این آراو سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوجائیں،تاہم صدرکوآئین کے تحت استثنٰی حاصل ہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا

Sep 25, 2010 | 08:52

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم نے یہ بات سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ صدر مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں، ان کے خلاف کیس کیسے چل سکتا ہے، لیکن پارلیمنٹ چاہیے تو  استثنٰی واپس لے سکتی ہے۔ اس دوران وزیراعظم نے وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو این آر او فہرست کی جانچ پڑتال وتوثیق کی بھی ہدایت کی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر چیف سیکرٹری سندھ کامران لاشاری کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے، یہ ملک سیاستدانوں نے بنایا اوراسے وہی چلاسکتے ہیں۔ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے حوالے وزیر اعظم نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اورانہوں نے ہر فورم پرعافیہ کا معاملہ اٹھایا ہے۔وزیراعظم کے خطاب کے بعد سینٹ کا اجلاس ستائیس ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔
مزیدخبریں