لاہورائرپورٹ پرميڈيا سے گفتگوکرتے ہوئے صفدرعباسی کا کہنا تھا کہ ان کا صدرآصف زرداری سے کوئی ذاتی جھگڑا نہيں ليکن حکومت سے بہت سے معاملات پراختلافات ہيں۔ انہوں نےکہاکہ انہيں سنٹرل ايگزيکٹيو کميٹی کےاجلاس ميں آنے کوکہا گيا اور پھر فون کرکے منع کرديا گيا۔ان کا يہ بھی کہنا تھا کہ ان کےاجلاس ميں شرکت کے باعث پارٹی کو فائدہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اپنے دورمیں بھی محترمہ بينظیربھٹوکے قاتلوں کوگرفتار نہ کر سکی تواسےگراونڈ بھی نہيں ملے گی۔ اس موقع پرناہيد خان کا کہنا تھا کہ صفدرعباسی کواجلاس ميں شرکت کی اجازت نہ دينا پارٹی قيادت کی سياسی ناپختگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سياسی کارکن کسی کے ہاری يا ملازم نہيں ہيں اورپيپلزپارٹی پرآج ايسے لوگ قابض ہیں جن کا پارٹی سے کوئی تعلق نہيں۔