ایران کے صدرمحمود احمدی نژاد کا کہناہےکہ ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام پربات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے تیارہے۔

Sep 25, 2010 | 09:31

سفیر یاؤ جنگ
نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدرنے کہا کہ یورپی یونین کی امورخارجہ کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کوایرانی حکام سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ آئندہ ماہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اورجرمنی کے ساتھ ایرانی حکام کے مذاکرات کی تاریخ طے کی جا سکے۔ ایران کے جوہری پروگرام پرآخری بات چیت کو ایک برس بیت چکا ہے اور اقوامِ متحدہ نے رواں برس جون میں ایران پر مزید پابندیاں عائد کی تھیں جن میں ایران کو ہتھیاروں کے نظام کی فروخت اور ایرانی تنظیموں کے اثاثوں اور ان کے حکام کے سفر پر پابندیاں شامل تھیں۔ نیویارک میں جاری اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پینسٹھ ویں سالانہ اجلاس کے موقع پرسلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اورجرمنی نے امید ظاہر کی تھی کہ مذاکرات کی مدد سے اس معاملے کا جلد ہی حل نکل آئے گا۔ اس حوالے سے امریکی وزیرِخارجہ نے برطانیہ،چین،فرانس،روس اور جرمنی کےوزرائے خارجہ سے ملاقات بھی کی تھی جس میں ایران سے کہا گیا تھا کہ وہ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرے۔
مزیدخبریں