سپریم کورٹ کےحکم پرجیل جانے والے بریگیڈئرریٹائرڈ امتیاز کودوکروڑکےضمانتی مچلکوں پررہا کردیا گیا۔

Sep 25, 2010 | 14:51

سفیر یاؤ جنگ
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے دوکروڑروپے کے چھے مچلکےجمع کرانے پر
بریگیڈئیرریٹائرڈ امتیاز کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔ ادھراڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈئرریٹائرڈ امتیاز کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشرے میں عدلیہ کا احترام لازمی ہے اوروہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ رحمان ملک کی صدارتی حکم پرسزامعافی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نہ تو وہ اس پربات کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی انہیں حکومت کی طرف سے اس طرح کی کوئی پیشکش کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقائق سے پردہ اٹھانے پران کی ذات کو نقصان پہنچا اوردوست ناراض ہوئے مگر وہ آنے والی نسلوں کےبہترمستقبل کیلئے سچ منظرعام پرلائے۔
مزیدخبریں