ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نے ڈاکٹرعافیہ کوسزا سنائے جانے پرسخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہے کہ اگران کی حکومت ہوتی تو وہ امریکہ سےتمام تعلقات ختم کر دیتے۔

Sep 25, 2010 | 16:39

سفیر یاؤ جنگ
الطاف حسین نےیہ بات کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پرپارٹی کی رابطہ کمیٹی اوردیگرارکان کے اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نےکہا کہ وہ امریکی عدالت کی جانب سےڈاکٹرعافیہ کو دی جانے والی چھیاسی برس کی طویل سزا کی مذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگرملک میں ان کی حکومت ہوتی تو وہ قوم کی بیٹی کو دی جانے والی سزا پر نتائج کی پرواہ کئے بغیر امریکہ سے سفارتی اوردیگرتعلقات ختم کردیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں وہ سوکھے ٹکڑے کھا کرگزارا کرلیتے لیکن امریکہ سےامداد کی بھیک نہ مانگتے۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ دشمنان تحریک ڈاکٹرعمران فاروق کے بعد اب ان کی جان کے درپے ہیں لیکن وہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔
مزیدخبریں