وفاقی وزیرخوراک و زراعت نذر محمد گوندل نے کہا ہے کہ این آر او سے فائدہ اٹھانے والے زیادہ ترسرکاری افسران ہیں جبکہ سیاستدانوں کی تعداد بہت کم ہے۔

Sep 25, 2010 | 17:31

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نذر محمد گوندل نے کہا کہ وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے این آر او سے فائدہ اٹھانے والے افراد کی فہرست طلب کی ہے لیکن اس فہرست میں سرکاری افسران ہیں، کوئی سیاستدان نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی افواہوں میں کوئی دم نہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور ہم اداروں میں تصادم نہیں چاہتے لیکن آئین تمام اداروں سے بالاتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کاشتکاروں کو بیج اور کھاد خریدنے کے لیے سبسڈی دے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فلور ملوں کی خواہش کے مطابق ویٹ بورڈ جلد تشکیل دیا جائے گا۔
مزیدخبریں