گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق ڈی پی او سیالکوٹ وقار چوہان کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر منظور کی۔ عدالت میں سانحہ سیالکوٹ کے مقتول بھائیوں کے چچا کے وکیل کا موقف تھا کہ یہ سانحہ سابق ڈی پی او کی غفلت کے باعث پیش آیا، اس لیے ضمانت منظور نہ کی جائے۔ ملزم وقار چوہان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کرنے کی کوشش کی اور ان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ وکلا صفائی کے مطابق وقار چوہان پر جو الزامات ہیں وہ قابل ضمانت ہیں ۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر سابق ڈی پی او کی ضمانت منظور کرلی۔