صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس پیر کو ایوان صدر میں طلب کر لیا ہے۔

Sep 25, 2010 | 20:00

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع نے وقت نیوز کو بتایا ہے کہ ملک کی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پیپلز پارٹی کے تمام ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی کو پیر کو ایوان صدر میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں حکومت کو درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے بیرون ملک گئے ہوئے وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کو بھی دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سوئس کیسز ری اوپن کرنے سے متعلق حکومتی موقف بھی پیر کے روز پیش کیا جانا ہے ۔
مزیدخبریں