لاہورمیں ڈینگی کی شدت میں کمی نہیں آسکی،ھلاک ھونے والوں کی تعداد چھیاسی ہوگئی۔ آج سے شہر میں ڈینگی مکاؤمہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

Sep 25, 2011 | 06:32

سفیر یاؤ جنگ
ہفتے کو صوبائی دارالحکومت کے گنگارام ہسپتال میں دو روز سے زیر علاج پچھتر سالہ سردارں بی بی دم توڑ گئی جبکہ بند روڈ کا پچیس سالہ لیاقت بھی زندگی کی بازی ہارگیا۔ ادھر میو ہسپتال میں زیرعلاج مشن روڈ کا سینتیس سالہ ارشد بھی جانبر نہ ہوسکا،جنرل ہسپتال میں غازی روڈ کی پانچ سالہ فوزیہ اور چونگی امرسدھو کا بائیس سالہ سہیل بھی ڈینگی کے باعث ہلاک ہوگیا۔ جبکہ سروسز ہسپتال میں زیر علاج دوخواتین سمیت دو افراد بھی چل بسے۔ ہلاکتوں کے بعد لاہور میں ڈینگی کے باعث مرنے والوں کی تعداد چھیاسی ہوگئی ہے ۔ ادھر پنجاب بھر میں مریضوں کی تعداد نوہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔دوسری جانب مریضوں میں اضافے کے باعث ہسپتالوں میں شدید رش ہے جبکہ علاج معالجے کی ناکافی سہولتوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہفتے کو کنگ ایڈورڈ کالج میں ڈینگی کے حوالے سے ڈیلی بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے مزید تین سو اسی کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ لاہور میں گیارہ افراد ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہارے۔
مزیدخبریں