گجرات میں چوہدری ظہورالٰہی کی تیسویں برسی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پولیس،رینجرز،عدلیہ اورفوج کراچی کامسئلہ حل نہیں کرسکتی،یہ سیاسی مسئلہ ہےاورسیاستدانوں کوہی حل کرناچاہئے۔تمام جماعتوں کےسربراہان کوچاہئے کہ مسئلہ حل ہونے تک خود کراچی میں موجود رہیں۔انہوں نے کہا کہ اب بیان بازی کے بجائےعملی طورپرکام کرنےکی ضرورت ہے۔ ملک میں سیاسی ماحول ٹھیک ہونےسےلاقانونیت،مہنگائی اورغربت سمیت تمام مسائل حل ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ الحاق کے حوالے سےچوہدری شجاعت حسین کاکہناتھاکہ یہ اتحاد پارٹی اورملکی مفاد کےلئےکیا ہے۔اس سےقبل اپنےخطاب میں سینیئروفاقی وزیرچوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ عام آدمی کی بہتری کےلئےاقدامات کئےجارہے ہیں،نعرےاورشورشرابے پریقین نہیں رکھتے جبکہ لوٹے بنانے میں نون لیگ کامقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔