کر اچی اسٹاک مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کےدوران تیزی رہی اور مارکیٹ سرمایہ کی مالیت میں چوالیس ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

Sep 25, 2011 | 08:12

سفیر یاؤ جنگ
رواں کاروباری ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ پانچ میں سے تین کاروباری سیشن کے دوران زبردست تیزی جب کہ آخری دو سیشن میں عالمی اسٹاک مارکیٹوں کے دباؤ کے سبب کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی پریشر رہا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر دو سو ترپن پوانٹس اضافہ ہوااور انڈیکس گیارہ ہزار چھ سو سات پوائنٹس پر بند ہوا۔اس ہفتے کل پینتیس کروڑ پچانوے لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوااور اوسط یومیہ کاروباری حجم پینتالیس فیصداضافے سے سات کروڑانیس لاکھ شیئرزرہا۔رواں ہفتے مارکیٹ سرمایہ کی مالیت چوالیس ارب روپے بڑھ گئی۔ کاروباری ہفتے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے نئی خریداری کی اور سترہ لاکھ ڈالرز کا غیر ملکی سرمایہ مارکیٹ میں آیا۔عالمی معیشت پر ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے تجزیوں کے باعث سرمایہ کار کچھ محتاط رہے ۔
مزیدخبریں