امریکی الزامات اور دھمکیوں کے بعد درپیش چیلنجزسے نبرد آزماہونےکےلیےوزیراعظم گیلانی نے صدر زرداری اور سیاسی قیادت کواعتماد میں لیا

وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے امریکی الزامات کے بعد پیداشدہ صورتحال پرصدرآصف زرداری کوٹیلی فون کیا اورانہیں تازہ ترین صورتحال پربریفنگ دی ،حکومت نے پاک امریکہ کشیدہ تعلقات پراتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے سیاسی قائدین سے رابطے تیز کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اورملکی سلامتی کو درپیش چیلنجزاور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون نےحکومت سےمعاملہ پارلیمنٹ میں لانے اور عوام کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا۔ یوسف رضا گیلانی نےایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ، اس دوران ۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قومی اتفاق رائے چاہتے ہیں۔جس پرالطاف حسین نےقومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے حکومت اور عوام کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے سیاسی قائدین کو بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم نے جے یو آئی فے کے امیرمولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطے میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ جس کے بعد دونوں رہنماؤں کی ایوان وزیراعظم میں ملاقات بھی ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی نے موجودہ ملکی صورتحال پر مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو بھی اعتماد میں لیا ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سےرابطے میں وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا جس کا خیر مقدم کرتے ہوئے شیخ رشید نے ملکی سلامتی کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شیخ رشید نے ڈپلومیسی کا راستہ اختیارکرتے ہوئے سعودی عرب اور چین سے رابطہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی اورجماعت اسلامی کے امیر منورحسن سےرابطوں میں سیاسی اتفاق رائے کی ضرورت پر زوردیا ۔ وزیراعظم نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ،آفتاب شیرپاؤ ،منیراورکزئی
اورانس نورانی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اورپاک امریکہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کوامریکی الزامات کے بعد تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا،دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ملکی صورتحال پرسیاسی قیادت کواعتماد میں لینے کے لیے جلد آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے گی،ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق سیاسی قیادت نے وزیراعظم کی جانب سے آل پارٹیزکانفرنس بلانے کے فیصلے کاخیرمقدم کیا ہے، ادھر وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نےوزیر خارجہ حناربانی کھرکو فوری طورپر امریکہ سے واپس آنے کی ہدایت کردی ترجمان کاکہناہے کہ حناربانی کھرکوپاک امریکہ تعلقات پرسیاسی قیادت کوبریفنگ دینےکے لیے بلایاگیا ہے

ای پیپر دی نیشن