دفترخارجہ کے مطابق حناربانی کھراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد واپس آئیں گی

Sep 25, 2011 | 12:21

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے حنا ربانی کھر کو فوری طور پر امریکہ سے واپس ملک طلب کرلیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ حنا ربانی کھر کو پاک امریکہ تعلقات پر سیاسی قیادت کو بریفنگ دینے کے لیے بلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ حناربانی کھراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں، دفترخارجہ کے مطابق حناربانی کھر
ستائیس ستمبرکواقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب پالیسی تقریر کرنے کے بعد روانہ ہوں گی،دفترخارجہ کی ترجمان کے مطابق حناربانی کھرشیڈول کے مطابق امریکہ سے واپس آئیں گی، دوسری جانب
ایوان وزیراعظم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آل پارٹیزکانفرنس کاانعقاد بھی حناربانی کھرکے وطن واپس پہننچے کے فوری بعد کیاجائیگا
مزیدخبریں