پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ارسٹھ ارب ڈالرکا نقصان اٹھایا،اتحادی ہونے کے ناطے امریکا پاکستان کے مفادات کا خیال رکھے۔ حناربانی کھر

ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں آج پاکستانی قوم یہ سوال کرنے پر مجبور ہوگئی ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو کیا حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی اس جنگ میں پاکستان کی معیشت سب سےزیادہ متاثرہوئی۔ حنا ربانی کھرکا کہنا تھا کہ پاکستان کوآئے روز دہشتگردی کا سامنا رہتا ہے کوئی بھی ملک تنہا دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن وترقی کیلیے کام کررہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ تمام مسائل کا حل افہام و تفہیم سے ہو۔

ای پیپر دی نیشن