پی سی بی کا ”کارنامہ“ 40 سال بعد پیٹرنز ٹرافی کا نام تبدیل‘ پزیذیڈنٹ ٹرافی رکھ دیا گیا

لاہور (چودھری اشرف / سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چالیس سال بعد پیٹرنز ٹرافی گریڈ I کا نام تبدیل کر کے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ I کر دیا۔ پانچ سال سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں ہوا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیٹرنز ٹرافی اور قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کو مشترکہ طور پر کرانا شروع کر دیا تھا جس کے تحت پیٹرنز ٹرافی کی ٹاپ دو ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کے لیے کوالیفائی کر جاتی تھیں جبکہ قائد اعظم ٹرافی میں آخری دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کی تنزلی کر کے انہیں پیٹرنز ٹرافی گریڈ II میں بھجوا دیا جاتا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2012-13ءکے شروع ہونے والے سیزن میں ایک مرتبہ پھر پیٹرنز ٹرافی گریڈ I کو بحال کرتے ہوئے اسے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ I ٹورنامنٹ کر دیا جس میں 10 محکمہ جاتی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پی آئی اے، سٹیٹ بنک، یو بی ایل، پورٹ قاسم، نیشنل بنک، حبیب بنک، زرعی ترقیاتی بنک، خان ریسرچ لیبارٹریز، واپڈا اور سوئی گیس شامل ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کا آغاز 1972-73ءمیں ایوب خان کے دور میں ایوب ٹرافی کے نام سے ہوا تھا۔ ایوب خان کے دورے حکومت کے بعد حفیظ کاردار نے ٹورنامنٹ کا نام پیٹرنز ٹرافی رکھ دیا تھا۔ 2005ءتک ٹورنامنٹ کے میچز باقاعدہ ہو رہے تھے جبکہ 2007ءمیں اسے قائداعظم ٹرافی کے ساتھ منسلک کر دیا گیا تھا۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ I کا آغاز 3 سے 6 اکتوبر تک ملک کے مختلف سنٹرز میں شروع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن