محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

Sep 25, 2012 | 13:57

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی آ گئی ہے۔ تاہم ابھی رواں ہفتے کے دوران خاطر خواہ بارش کا امکان نہیں، ملک بھر میں کاشت کے بیشتر علاقوں میں بھی رواں ہفتے کے دوران موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین اور شہید بے نظیر آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں تئیس، لاہور، کراچی، فیصل آباد اور حیدرآباد میں اٹھائیس، پشاور چھبیس، کوئٹہ پندرہ، سکردو تیرہ، مری اٹھارہ، مظفرآباد بائیس، گلگت بارہ اور ملتان میں ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں