بجلی کے بحران پر قابو نہ پایا جا سکا عوام بارہ گھنٹے تک بجلی کی بندش کا عذاب جھیلنے پر مجبورہیں

Sep 25, 2012 | 15:12

انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک میں بجلی کی کل طلب سولہ ہزار پانچ سو سات میگاواٹ اورپیداواربارہ ہزارچھ سوسات میگاواٹ جبکہ شارفال تین ہزارآٹھ سوستاون میگاواٹ ہے۔ بڑے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ بارہ گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیدنگ کی جا رہی ہے۔ موسم خوشگوار ہونے کے باعث بجلی کی طلب تو کم ہو گئی لیکن پیداوار میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جس کی وجہ تیل اور گیس کی مطلوبہ مقدار کی عدم فراہمی ہے۔ تیل اور گیس نہ ملنے کے باعث پاور ہاوسز اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں