شام میں حکومتی افواج اورباغیوں کے درمیان لڑائی کا سلسلہ جاری،شام میں مختلف واقعات میں اسی افراد کے ہلاک ہوچکے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی

Sep 25, 2012 | 17:16

خصوصی رپورٹر


غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شام میں حکومتی افواج اور باغیوں کے درمیان مسلح جھڑپیں جاری ہیں، جبکہ شامی فوج کی جانب سے باغیوں پر ٹینکوں کے ذریعے بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حلب میں باغیوں نے ایک فوجی ٹینک کو تباہ بھی کردیا۔ مختلف واقعات میں گزشتہ روز شام میں اسی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ دوسری جانب عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے مندوب لخضر براہیمی نے شام کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا تنازعہ مزید بگڑتا جارہا ہے اور یہ فوری طور پر حل ہوتا ہوا نظر بھی نہیں آرہا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد لخضر براہیمی کا کہنا تھا کہ شام کی حکومت مخالفین کو منظم انداز میں تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔

مزیدخبریں