لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ہائیڈروپاور منصوبے جلد از جلد مکمل کرے تاکہ توانائی بحران کے باعث متاثر ہونے والی معاشی سرگرمیاں دوبارہ تیزہوسکیں۔

Sep 25, 2012 | 20:24

کامرس رپورٹر

 اپنےایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہائیڈروپاورمنصوبوں کی جلد تکمیل بہت اہمیت کی حامل ہے۔ حکومت ملک بھر میں بجلی کی یکساں سپلائی یقینی بنائے کیونکہ صوبہ پنجاب میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے نہ صرف نظام زندگی تباہ کردیا ہے بلکہ جی ڈی پی بھی تین فیصد کم ہوا ہے جو معاشی حوالے سے بہت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے سنگین بحران کی وجہ سے صوبے میں صنعتی و تجارتی سرگرمیاں اور سرمایہ کاری کا عمل بہت بُری طرح متاثر ہوا ہیں۔انہوں نے کہا کہ نو اپریل کو منعقد ہونے والی انرجی کانفرنس میں متفقہ فیصلوں اور ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ کے اعلان کے باوجود پنجاب سے امتیازی سلوک کیاجارہا ہے۔

مزیدخبریں