مصر کے شہر اسماعیلیہ کی عدالت نے گذشتہ سال سیناء میں فوج اور پولیس پر حملے کر نے کے الزامات میں چودہ جنگجوؤں کو سزائے موت جبکہ چار کو عمرقید کی سزا سنا دی۔ اس حملے میں ایک فوجی افسر ،تین پولیس اہلکار اور ایک شہری مارا گیا تھا۔ اٹھارہ جنگجوؤں کا تعلق سخت گیر گروپ توحید والجہاد سے ہے۔ ملزمان کو لوہے کے پنجرے میں بند کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ۔سزا سنائے جانے کے بعد مجرموں نے صدر محمد مرسی کو اس فیصلے کا ذمہ دار قرار دیا۔ واضح رہے کہ اسماعیلیہ کی اسی عدالت نے گذشتہ ماہ سیناء میں سات افراد کو قتل کرنے کے جرم میں چودہ جنگجوؤں کو سزائے موت سنائی تھی۔