ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگال ٹائیگرز نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے ایک سو چھہتر رنز کا ہدف دے دیا۔

سری لنکا کے پالی کیلے گراؤنڈ میں بنگلہ دیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا جسے کھلاڑیوں نے درست ثابت کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد اشرفل نے اننگز کا آغاز کیا۔ بنگال ٹائیگرز نے دھواں دار اننگز کھیلی تاہم محمد اشرفل چودہ اور تمیم اقبال چوبیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد آل راؤنڈر شکیب الحسن نے پاکستانی باؤلرز اور فیلڈرز کو تگنی کا ناچ نچادیا۔ انہوں نے چون گیندوں پر چوراسی رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ مشفیق الرحیم نے پچیس اور ناصر حسین نے سولہ رنز بنائے۔ بنگال ٹائیگرز کی شاندار بیٹنگ کے علاوہ پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ نے بھی اسکور بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، کامران اکمل ، سہیل تنویر اور دیگر کھلاڑیوں نے کئی آسان کیچ چھوڑ دیئے۔ بنگال ٹائیگرز نے جیت کے لیے ایک سو چھہتر رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر عرفات نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے حصول کے لئے پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن