ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ : ٹائٹنز، سن رائزرز حیدرآباد کی کامیابی

Sep 25, 2013

چندی گڑھ (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹونٹی چیمپئنز ٹرافی میں ٹائٹنز نے برسبین ہیٹ کو 4 رنز سے جبکہ سن رائزرز حیدرآباد نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ٹائٹنز کی ٹیم 18.5 اوورز میں 123 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ جواب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم 119 رنز پر آ¶ٹ ہو گئی۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے 8 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ براوو نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ سن رائزرز حیدرآباد نے ہدف 6 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ پریرا نے 57 رنز ناٹ آ¶ٹ کی اننگز کھیلی۔ نارائن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پریرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں