لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھنے کا گرین سگنل دے دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے تفصیلی ملاقات کی جس میں انہوں نے زمبابوے کے ہاتھوں ون ڈے اور ٹیسٹ میچ ہارنے کا ذمہ دار بلے بازو¿ں کو ٹھہرایا اور کہا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے اور اس میں اکیلا کپتان کچھ نہیں کرسکتا لہذا بلے بازو¿ں کو ذمہ داری کو مظاہرہ کرنا ہوگا ورنہ اسی طرح کی ناکامیوں کا سامنا رہے گا۔مصباح نے چیئرمین کو واضع کیا کہ انہیں بورڈ نے کپتان بنایا تھا اور اگر کسی کو کپتان بنایا جانا ہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
مصباح الحق نے نجم سیٹھی کو منا لیا ‘ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کپتانی برقرار
Sep 25, 2013