سلطان جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان ‘ بھارت کے درمیان مقابلہ آج ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان جونیئر ٹیم اپنا تیسرا میچ آج روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ سابق اولمپئنز ایم عثمان کا کہنا ہے کہ جونیئر ٹیم نے پہلے دو میچوں میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے امید ہے کہ بھارت کے خلاف بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرئے گی۔ جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں یہ ایک اہم ٹورنامنٹ ہے۔ سابق اولمپئن محمد اخلاق کا کہنا تھا کہ سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان جونیئر ٹیم کی مستقبل کی سرگرمیوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف اس میچ میں کامیابی پاکستان ٹیم کے لئے ضروری ہے اگر پاکستان ٹیم کا فائنل میں مقابلہ بھارت سے آیا تو اس کا فائدہ ہوگا۔آج دوسرا میچ ارجنٹائن اور کوریا جبکہ تیسرا میچ انگلینڈ اور میزبان ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...