کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں ماشکیل چیک پوسٹ کے قریب شرپسندوں نے ڈاکٹرز کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے راکٹ اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم زلزلے سے متاثرہ ضلع آواران جا رہی تھی۔