لاہور (این این آئی) بلوچستان کے سابق نگراں وزیراعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں لیکن بلوچستان کی مقامی قیادت اپنے مفادات کے حصول میں لگی ہوئی ہے۔ مجرموں کے تسلسل کیساتھ بلوچستان اسمبلی میں پہنچنے کی وجہ سے وہاں کے مسائل حل نہیں ہو سکے۔ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ بھی روایتی وزیر اعلیٰ ثابت ہونگے۔ لاہور پریس کلب کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواب غوث بخش نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں۔ بلوچستان کے حالات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا بد قسمتی سے ہمارے حکمران بیرونی امداد پر ناچ رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کا تھوڑا بہت قصور ضرور ہے لیکن بلوچستان میں پنجاب کو گالی دینا فیشن بن چکا ہے۔ انہوںنے کہا بلوچستان میں جب سے نئی حکومت بنی ہے کوئی تبدیلی نہیں آسکی، بلکہ یہاں تک کہ کابینہ بھی نہیں بن سکی۔
بلوچستان میں پنجاب کو گالی دینا فیشن بن گیا: نواب غوث بخش باروزئی
Sep 25, 2013