لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے‘ مسلم لیگ ن کو عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں ’’جھرلو‘‘ نہیں پھیرنے دینگے‘ مسلم لیگ ن کی غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کی ضد ان کی آمرانہ سیاسی سوچ کی عکاسی ہے‘ ملک پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان کی زد میں ہے ان حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب کا معاشی قتل ہے اور حکمرانوں کو ایسے کسی بھی ظلم سے باز رہنا ہو گا۔