لاہور (پ ر) سعودی عرب کے قومی دن کے حوالہ سے اجلاس۔ جامعہ اشرفیہ لاہور میں نائب مہتمم مولانا فضل الرحیم کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں حافظ اسعد عبید‘ مولانا محمد اکرم کشمیری‘ مولانا محمد یوسف خان‘ مولانا زبیر حسن‘ مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور مولانا فہم الحسن تھانوی سمیت دیگر علماء نے شرکت کی۔ مولانا فضل الرحیم اور حافظ اسعد عبید نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ دوستی و تعلق بے مثال اور لازوال ہے۔