دہشت گردی کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے: مجلس وحدت مسلمین

Sep 25, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین  اور مسیحی رہنمائوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  دہشت گردی کے  ٹھکانوں پر ً ٹارگٹڈ آپریش کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس  وحدت اور مسیحی رہنمائوںنے گزشتہ روز سینٹ فرانسس چرچ میںمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُںسید ناصر عباس شیرازی، علامہ سید احمد اقبال رضوی ، علامہ حسنین عارف،شیخ عمران علی، سید حسین زیدی ، سید ابوالحسن نقوی، اور مسیحی برادری کے رہنما فادر جوزف سنٹ فرانسس چرچ ،ڈاکٹر پرویز اقبال چیئرمین مسیحا پارٹی،خالد بشیر اوردیگر مسیحی رہنما شریک تھے۔   

مزیدخبریں