کوٹلی/نکیال (آئی این پی) آزاد کشمیر کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں ڈھیری کے مقام پر بھارقتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ سے ایک سویلین شخص زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی سورماﺅں کی توپوں کے منہ بند ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں ڈھیری کے مقام پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی سورماﺅں کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی
Sep 25, 2013