کوئٹہ (بیورو رپورٹ) گوادر میں زلزلے کے بعد سمندر میں جزیزہ نمودار ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا یہ جزیرہ 100 فٹ ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اسے دیکھنے کیلئے سمندر کے کنارے پہنچ گئے بہت سے لوگ خوفزدہ ہیں اور بہت سے لوگ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ آن لائن کے مطابق سمندر میں 30 سے 40 فٹ اونچا پہاڑ نما جزیرہ نمودار ہوا، پہاڑی نما جزیرے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ ڈی جی گوادر کے مطابق سمندر ایسٹ کی جانب جزیرہ نمودار ہوا ہے، 60 سال پہلے اس طرح کا جزیرہ نمودار ہوا تھا۔