پنجاب میں ڈینگی کے 5 مزید مریض ہسپتالوں میں داخل، تعداد 92 ہو گئی

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی آمد سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5نئے مریضوں کی آمد کے بعد صوبہ بھر میں مجموعی مریضوں کی تعداد 92ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز لاہور سے 18سالہ سمیع اللہ‘ 3سالہ سبحان جبکہ راولپنڈی سے 35سالہ انصار علی‘ 18سالہ فہد اور خانم بی بی کو مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا جس کے بعد صوبہ بھر میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد بڑھ کر  92ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت نے لاہور کے دو ٹائونز اور شیخوپورہ سمیت راولپنڈی کو ڈینگی کے حوالے سے حساس قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن