پاکستان اورپی ٹی آئی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر عمران قیادت چھوڑ دیں: سعد رفیق

Sep 25, 2014

اسلام آباد  (اے پی اے) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دھرنے میں ایڈونچر کرکے پاکستان اور تحریک انصاف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر عمران پارٹی قیادت چھوڑ دیں۔اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوٹے لیڈر اور جلعی ڈگری والے وزراء مل کر عمران کا نیا پاکستان تشکیل دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں