غزہ (اے این این ) اسرائیلی فوج کا مسجدالاقصی میں نمازیوں پر حملہ ، 15 افراد زخمی ہوگئے۔ فلسطین میڈیاکی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوںکے ہاتھوں مسجدالاقصی کی بے احترامی کی روک تھام کے لئے اس مسجد میں بیٹھے سینکڑوں فلسطینیوں کا اعتکاف بدھ کو ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے ان پر حملہ کردیا ۔ رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے نمازیوں پر مسجد الاقصی میں ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے گولے پھینکے۔