کراکس (بی بی سی) وینزویلا کی ایک عدالت نے وینزویلا کی ملکہ حسن مونیکا سپیئر کے قتل کے جرم میں تین افراد کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ان تینوں مجرموں نے اعتراف جرم کر لیا تھا۔جنوری میں چوری کی کوشش کے دوران 29 سالہ ملکہ حسن سپیئر اور ان کے برطانوی ساتھی کو ان کی پانچ سالہ بیٹی کے سامنے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔