اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس نے ڈاکٹر فیاض علی سید کی بطور چیئرمین ڈرگ کورٹ تقرری اور بعد ازاں ہٹانے کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے وزارت قانون و انصاف، ہیومن رائٹس سے بھرتیوں کے قواعد و ضوابط میرٹ سے متعلق وضاحتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ڈاکٹر فیاض علی سید ایڈووکیٹ خود کو اعلیٰ عدالت کا جج ظاہر کرتے رہے جس پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے معاملہ ایف آئی اے اور آئی جی کو بھجوا دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر فیاض علی سید کی بطور چیئرمین ڈرگ کورٹ کنٹریکٹ بنیادوں پر گریڈ 21 تقرری کر دی ہے کہ جبکہ وزیراعظم کے حکم پر 29-8-2014 کو انہیں برطرف کر دیا گیا۔