ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) الیکشن ٹریبونل نے جعلی ڈگری کی تصدیق ہونے پر خیبر پی کے اسمبلی کے حلقہ پی کے 67 کلاچی سے تحریک انصاف کے منتخب رکن اور صوبائی وزیر اکرام اﷲ گنڈہ پور کو نااہل قراردیدیا۔ ٹریبونل میں اکرام اللہ گنڈاپور کی ڈگری کو مخالف امیدوار فتح اللہ میاں خیل نے چیلنج کیا تھا۔ ڈگری کی تصدیق کرانے پر وہ جعلی ثابت ہوگئی۔ ٹربیونل نے سماعت مکمل کرکے تحریک انصاف کے خیبر پی کے میں وزیرزراعت اکرام اللہ خان گنڈاپور کو نااہل قراردیدیا۔