منیٰ (صباح نیوز) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز حجاج کرام کو فراہم سہولتوں کا جائزہ اور براہ راست نگرانی کے لئے منی کے مقدس مقام پہنچ گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فرمانروا نے بنفس نفیس منیٰ سے حجاج کی منتقلی کے مراحل کے لئے طے کردہ منصوبے کی نگرانی کی تاکہ اللہ کے مہمان آسانی،سہولت اورسلامتی کے ساتھ مناسک ادا کر سکیں۔دریں اثناء انہوں نے یمن کی دستوری حکومت کی درخواست پر متعدد یمنی حاجیوں کو منٰی میں اپنے شاہی محل میں ضیافت کے لئے مدعو کیا۔
شاہ سلمان
شاہ سلمان حاجیوں کو فراہم سہولتوں کا جائزہ لینے کےلئے منٰی پہنچ گئے
Sep 25, 2015