سری پائے بھوننے پر دفعہ 144 لگا دی گئی: ڈی سی او

Sep 25, 2015

لاہور(خبر نگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے عید الضحیٰ کے موقع پر دفعہ 144نافذ کر کے شہر میں سری پائے بھوننے پرپابندی عائد کر دی ہے ۔ کھلے مقامات اور سڑک کنارے سری پائے بھوننے اور جانوروں کی آلائشیں نہروں، نالیوں اور سیوریج کی پائپ لائن میں پھینکنے پر پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 144کے تحت کاروائی ہوگی۔

مزیدخبریں