موٹروے پولیس نے کرائے کی مد میں اضافی وصول کئے گئے 8 لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلا دیئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل مو ٹروے پولیس کی ہدایات پر حالیہ تعطیلات پر عید کے دنوں میںنیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس سنٹرل زون کی طرف سے قو می شاہرات پر مسافروں سے زائد کر ایہ وصول کر نے والی گا ڑ یوں کے خلاف سخت کا کاروائی کرتے ہوئے 8لاکھ روپے سے زائد رقم مسا فروں کو واپس کروائی ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے قومی شاہرات پر سنٹرل زون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا مو ٹروے پولیس نے لاہور، مانگا منڈی ، پتوکی ، اوکاڑہ ، سا ہیوال ، خا نیوال ، ملتان ،لو دھراں، بہاولپور ، ر حیم یار خان اور دیگر مقامات پر مو ٹروے پولیس افسران نے ہزاروں کی تعداد میں بسوں اور ویگنوں کو روک کر مسافروں سے دریافت کیا۔

ای پیپر دی نیشن