لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک صراط مستقیم پاکستان ضلع لاہور کے صدر مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی نے کہا ہے کہ قربانی کا عمل مال و اسباب کی محبت کو مغلوب اور اللہ تعالیٰ کی محبت کو غالب کرنے کی ایک ٹریننگ ہے جیسا کہ شریعت میں بتایا گیا ہے قربانی اچھے اور خوبصورت جانور کی دی جائے اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں وہ پیش کیا جائے جس سے بندے کا پیار ہو انسان ایسے پیارے جانور کو اپنے ہاتھ سے اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ذبح کرتا ہے۔