کراچی ( آن لائن ) شہر قائد میں عید الاضحی سے ایک روز قبل مختلف برانڈ کے ڈیپ فریزر اور فریج کی فروخت میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق جمعرات کو عام دنوں کی نسبت فریج اور ڈیپ فریزر کی فروخت زائد رہی۔ بیشتر افراد دو روز قبل ہی فریج اور ڈیپ فریزر کی بکنگ کرا چکے تھے اور عید سے ایک روز قبل ڈیلوری کا دبائو زیادہ ہے۔ اس سال بھی قربانی کا گوشت محفوظ کرنے کے لیے ڈیپ فریزر کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ فریزر کی قیمت 1500 سے 2000 روپے زائد طلب کی گئی۔